سیالکوٹ(نوید شاہ ) سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے بند کرتے ہوئے ساری پروازں کو لاہور منتقل کردیا ائیر پورٹ کے رن وے کو16 روز کیلئے بند کیا گیا ہے جس کے باعث سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی پروازیں لاہور ائیرپورٹ منتقل کر دی گئیں
ترجمان پی آئی اے کے مطابق سیالکوٹ ائیرپورٹ کو مرمت کے باعث 20 دسمبر تک بند کیا گیا ہے، صارفین معلومات کیلئے کال سینٹر سے رابطہ کریں ،سول ایوی ایشن اعلامیہ کے مطابق سیالکوٹ ائیر پورٹ سے پروازیں عارضی طور پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور منتقل کی گئی ہیں