گجرات (عبدالسلام مرزا)پولیس کی بھرتی میں بڑی جعلسازی، نوسربازی کرکے پیمائش کروانیوالا نوجوان پکڑا گیا ،ڈی پی او گجرات کے حکم پرپولیس نے نوسربازی کرنیوالے نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو کو دھر لیا گجرات پولیس لائن میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری پولیس محکمے میں نئی کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے جس میں گجرات کے رہائشی گلفام عباس نامی نوجوان نے انتہائی مہارت کا مظاہر ہ دیکھاتے ہوئے قد و چھاتی کی پیمائش کے دوران اپنی جگہ پر اپنے سگے بھائی زرغام عباس کو بھیج دیا تھا جس پر نوسربازی کر کے قدو چھاتی کی پیمائش کرواتے ہوئے پولیس افسران کی ٹیم نے شناخت ظاہر ہونے پر ملزم کو گرفتار کرلیادوسری جانب ڈی پی او گجرات کا کہنا تھ نوسربازی کرنیوالے ملزم گلفام کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جاری ہے آیا کہ کوئی پولیس والا تو نہیں ملوث اس جعلسازی کروانے میں اس پر مزید ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے کہنا تھا بھرتی خالصتاً میرٹ پر کی جائے گی جعلسازی اور نوسربازی کے مرتکب امیدوار ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی