گوجرانوالہ کامونکی کے علاقہ ڈیرہ بابا جانی میں انسانیت سوز واقعہ تین سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا پولیس نے مقتول کے ماموں زاد کو حراست میں لے لیا ہے گوجرانوالہ تھانہ صدر کامونکی کے علاقہ ڈیرہ بابا جانی میں کھیتوں سے تین سالہ بچے کی جلی ہوئی نعش برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق تین سالہ محمد آج صبح گھر میں موجود تھا کہ آٹھ بجے کے قریب اس کا ماموں زاد فیض رسول گھر سے لے کر گیا مگر واپس نہ آیا جس کے بعد گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کردی تو بچے کی نعش گھر کے قریب ہی کھیتوں سے نعش ملی جس کا جسم 100 فیصد جلا ہوا تھا اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فیض رسول نے مقتول کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا ہے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے