ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ طلحہ نعیم تابانی کا اشیاء خوردونوش کی دوکانوں پر چھاپہ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا مقرر کردہ قیمتوں سے زائد وصولی کرنے والے گراں فروشوں پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا
اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ طلحہ نعیم تابانی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ کی ہدایات کے مطابق باقاعدگی سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا جارہاہے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ کسی فرد کو مصنوعی مہنگائی و ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی