گجرات ( سٹاف رپورٹر )اراضی تنازعہ پر مخالفین کی ایک دوسرے پر فائرنگ ایک شخص قتل دوسرا زخمی تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چوکنانوالی میں باپ نے دو بیٹوں کیساتھ ملکر مخالف محمد اشرف کو گھر جاتے راستے میں روک کر اس پر فائرنگ کر دی محمد اشرف کی فائرنگ سے اکرم زخمی ہو گیا جسے اسکے گلبیٹے زخمی حالت میں موقع سے لیکر فرار ہو گئے جبک محمد اشرف ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا تھانہ کنجاہ نے مقتول محمد اشرف کے بیٹے شاہد محمود کی رپورٹ پر زخمی اکرم، اسکے بیٹوں آصف، سلیمان اکرم کے خلاف مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ۔