ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری،ضلع بھر میں کاروائیوں کے دوران3 ملزم اشتہاریوں سمیت7ملزمان گرفتار، 2عددپسٹل30بور،، موٹرسائیکل اور منشیات برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی مجرم اشتہاریوں،اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں
۔ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اشتہاری 1۔ ابرار عرف جانو ولد بلال سکنہ ہاشم گھکھڑ گوجرانوالہ (کیٹگری A) 2۔ سرفراز ولد عنائت سکنہ منڈی بہاولدین (کیٹگری B) 3۔ شاہد حسین ولد دربار علی سکنہ باگڑیانوالہ (کیٹگری B) کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژنSI مہدی خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور ملازم حسین ولد جاوید سکنہ کھاریاں کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل مالیتی 105000 روپے برآمد کر لی۔
تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش تنویر احمد ولد بشیر احمد سکنہ محلہ بغدادی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے آئس اور وٹک برآمد کر لی۔
تھانہ بولانی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ بردار محمد شہباز ولد عابد حسین سکنہ نتھ قریشیاں کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر لیاجبکہ تھانہ ڈنگہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نا جائز اسلحہ بردار محمد بلال ولد لال دین سکنہ امرہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان گجرات پولیس