گجرات(ابوبکرسیٹھی ) جم خانہ میں سیکرٹری جمخانہ کیلئے بطور امیدوار دو دوست آمنے سامنے آگئے جس پر سیکرٹری جمخانہ کی سیٹ پر طارق بلال ملک 482 ووٹ حاصل کر سیٹ اپنے نام کرلی
گجرات جم خانہ کلب پنجاب میں اپنی الگ سے شناخت بنا چکا ہے، اولڈ گروپ نے احمد حسن مٹواور سٹار گروپ نے طارق بلال ملک کو میدان میں اتارا ہے دونوں ہی اچھی شہرت رکھتے ہیں
جم خانہ کا 8 واں الیکشن اور 907 ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔دونوں امیدواروں نے اپنی کمپین بھرپور طریقے سے کی ہے، اس سے پہلے جم خانہ کے 7 الیکشن ہوئے جن میں اولڈ گروپ نے 5 امیدوار کامیاب کروائے جبکہ ان مدمقابل سٹار گروپ کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔اس الیکشن میں دلچسپ صورتحال ہو گئی ہے 2 دوست آمنے سامنے آ گئے ہیں جیت اور ہار الیکشن کا حصہ ہوتا ہے، یہ مقابلہ بھی کانٹے دار مقابلہ ہو ا