گجرات ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی گجرات کے زیر اہتمام چئیرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اظہارِ یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا گیا احتجاجی ریلی کی قیادت ضلعی صدر چوہدری ضیاء محی الدین ، سابق صوبائی وزیر قانون چوہدری تنویر اشرف کائرہ ، چوہدری ندیم اصغر کائرہ ، چوہدری اختر چھوکر نے کی شرکاء نے پارٹی پرچم اور ہاتھوں میں بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف بینرز، پلے کارڈ تھام رکھے تھے مظاہرین نے مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بھارتی وزیر اعظم مودی کا پتلا نذر آتش کیااس موقع پر ایم صادق طور ، خواجہ حماد اکرم، عبدالرزاق سلیمی، چوہدری اعظم، سید علیم امتیاز شاہ جنگی ، یاسر امین مرل ایڈوکیٹ، چوہدری انورگوندل و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔