سینے میں بہت سے راز دفن ہیں لیکن یہ مناسب وقت نہیں، عثمان بزدار لاہور: ( ویبڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار نے کہا ہے کہ میرے سینے میں بہت سے راز دفن ہیں لیکن یہ مناسب وقت نہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کبھی کسی کے خلاف کوئی بات نہیں کی، مجھ پر تنقید پاکستان تحریک انصاف اور اس کے بیانیے پر تنقید ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اپنے دور حکومت میں ہر ضلع کو فنڈز جاری کیے، کسی کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں کی۔