پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلٰی پنجاب، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے،تحریک عدم اعتماد پر 150 ارکان اسمبلی نے دستخط کئے ہیں۔
وزیر اعلٰی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے جمع کروائی
تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں لہٰذا وہ اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔
اب جب کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جاچکی ہے تو گورنر بلیغ الرحمان پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔
واضح رہے کے عمران خان خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی 23 دسمبرکو تحلیل کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔