اسلام آباد(ویب ڈیسک):سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ پرالیکشن کمیشن نے ایک بار پھرایکشن لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پرالیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو سیاسی جماعتوں کو طلب کرلیا ۔الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی کے عامر کیانی کی درخواست پر کاروائی کا آغاز کیا۔الیکشن کمیشن نےمسلم لیگ ،پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرپنز ،جے یو آئی اور جماعت اسلامی کو نوٹسز جاری کردیئے۔