قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فواد عالم اور سرفراز احمد کو انگلینڈ کے خلاف نہ کھلانے کی وضاحت جاری کردی
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ بطور ٹیم شکست پر مایوسی ہوئی، ہمارے اہم فاسٹ بولر ان فٹ تھے جس کا ہمیں نقصان ہوا۔ بطور کپتان ٹیم کی شکست کی ذمہ داری لیتا ہوں، سیریز میں جو غلطیاں ہوئیں ان پر ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے.
سرفراز اور فواد عالم کو نہ کھلانے کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ فواد عالم پچھلے ٹیسٹ میچز میں تھوڑی جدوجہد کرتے نظر آئے، ان کی جگہ سعود شکیل کو شامل کیا گیا تو اس نے پرفارم کیا ہے۔ سرفراز احمد ڈ ومیسٹک کرکٹ کھیل کر واپس آئے جب کہ رضوان مسلسل کھیل رہا تھا۔جو کھلاڑی فارم میں تھے انہیں ہم نے کھلایا۔