قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رواں سال مجموعی طور پر اپنے ایک ہزار رنز مکمل کر لیے اور وہ 6 سال بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہیں۔
بابراعظم نے بطور کپتان 9 سنچریاں بنائیں.
کراچی میں جاری پاک-انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی کپتان نے یہ اعزاز حاصل کیا۔
بابر اعظم ایک سال میں ایک ہزار رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی بلے باز ہیں، تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جب وہ 45 رنز پر پہنچے تو ایک سال میں ان کے ایک ہزار رنز مکمل ہوئے، جس کے بعد وہ 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے-