*نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی سلیکشن کمیٹی تحلیل ہونے کا امکان.*
حکومت نے جہاں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے وہیں سلیکشن کمیٹی بھی تحلیل کئے جانے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پی سی بی میں انتظامی اور آئینی تبدیلیوں کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کی تحلیل کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے سمری منظور کرلی گئی ہے جس کے تحت جہاں رمیز راجا کی چھٹی ہوجائے گی وہیں محمد وسیم کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی بھی تحلیل کردی جائے گی۔