امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ساحلی شہر یوریکا میں 6.4شدت کے زلزلے کے باعث2افراد ہلاک اور11زخمی ہو گئے جبکہ 70ہزار صارفین بجلی سے محروم ہو گئے، زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکی جیالوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے گزشتہ روز ہمبولڈٹ کائونٹی کے ساحلی شہر یوریکاکے جنوب مغرب میں 40کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے۔ہمبولڈٹ کائونٹی کے ایمرجنسی عہدیدار نے بتایا کہ زلزلے کے باعث ایل ریور ویلی میں شدید نقصان ہوا ہےجبکہ 2افراد ہلاک اور 11زخمی ہو گئے نیز 70ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔شیرف کے دفتر نے کہا کہ ریو ڈیل کمیونٹی میں گیس اور پانی کی لائنوں سمیت اہم ساختی ڈھانچے سمیت ایل ریور ویلی میں املاک کو معمولی نقصانات کو نقصان پہنچا۔ زلزلے کے باعث فرن برج قصبے کی طرف جانے والے سڑک بند ہو گئی۔