سینئر اداکار شبیر جان نے اداکارہ سعدیہ امام کے باعث ازدواجی رشتہ طلاق تک پہنچنے کے واقعے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب اداکارہ کے ساتھ کبھی بھی کام کرنا نہیں چاہتے۔ حال ہی میں میزبان نادر علی کو دیے گئے انٹرویو میں شبیر جان نے بتایا کہ 2001 میں انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب سعدیہ امام کے ساتھ کبھی بھی کام نہیں کریں گے، ویسے تو سب کے ساتھ ہی کام کیا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ کی زندگی کو زہر بنادیتے ہیں۔دوران شو شبیر جان نے اپنے ساتھ پیش آئے تلخ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 2001 تک میں اور سعدیہ اچھے کولیگ تھے اور جب اچھے کولیگ ہوں تو اچھے سے رہتے ہیں لیکن 2001 میں اہلیہ کے ساتھ ایک شوٹ کے لیے سوات میں تھا ، میں اور بیگم ایک کمرے میں بیٹھے تھے، سعدیہ آئی میری اہلیہ سے ملی اور پھر مجھے گلے لگالیا، سعدیہ کی وہ جھپی میرے لیے مشکلات کا باعث بن گئی،اس کے بعد جو مجھ پر بیتی جس پر میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ آپ کو اس خاتون کی وجہ سے آپ کو تکلیف ہوئی میں آئندہ اس کے ساتھ کام نہیں کروں گا، سعدیہ کو میری بیوی کے سامنے خیال کرنا چاہیے تھا، اس وقت سعدیہ امام کی وجہ سے میرے گھریلو معاملات خراب ہو سکتے تھے اور میری طلاق تک بات پہنچ سکتی تھی۔سینئر اداکار نے مزید کہا کہ ہم ان باتوں کو بیویوں سے شیئر نہیں کرتے کیوں بیویاں بیویاں ہوتی ہیں، انہیں مرد حضرات اپنی الٹی سیدھی حرکتیں نہیں بتاتے۔ شبیر جان نے بتایا کہ2001 کے بعد مجھے بہت سے لوگوں نے مجبور بھی کیا لیکن میں جو فیصلہ کرلیتا ہوں اس پر کمپرومائز نہیں کرتا لہٰذا میں نے آج تک سعدیہ کے ساتھ کام نہیں کیا کیوں کہ میری ترجیح میری بیوی اور بچے ہیں اگر کوئی اس حد کو پار کرنا چاہے تو میرے لیے قابل قبول نہیں۔