دنیا کے عظیم ترین فٹبالر لیونل میسی کی تصویر اب ارجنٹائن کے کرنسی نوٹ پر بھی نظر آئے گی
لیونل میسی جو ارجنٹائن میں پہلے ہی انتہائی پسندیدہ شخصیت ہیں، اپنے ملک کو 36 سال بعد ورلڈ کپ جتوانے کے بعد مزید مقبول ہوگئے ہیں، اتوار کو دوحہ میں فرانس کو شکست دینے کے بعد سے ارجنٹائنی قوم کا جشن تا حال جاری ہے
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کا مرکزی بینک اپنے قومی ہیرو فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی تصویر کو کرنسی نوٹوں پر چھاپنے پر غور کررہا ہے
میسی کی تصویر والے ایک ہزار پیسوبل مالیت کے کرنسی نوٹوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں تاہم ارجنٹائن کی حکومت یا مرکزی بینک نے لیونل میسی کی تصویر والے نوٹ کو جاری کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے