نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے براستہ دبئی, کراچی پہنچ گئی نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے گزشتہ روز پاکستان کے لیے روانہ ہوا تھا۔
کیوی ٹیم اور آفیشلز 15 گھنٹے سے زائد کے سفر کے بعد دبئی سے کراچی پہنچے ہیں
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔
اپنے دورہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کراچی میں 3 ایک روزہ میچز بھی کھیلے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے آغاز سے چند گھنٹے قبل دورہ پاکستان سیکیورٹی وجوہات کے سبب منسوخ کردیا تھا اور بغیر کوئی میچ کھیلے نیوزی لینڈ کی ٹیم وطن واپس لوٹ گئی تھی۔