گجرات میں جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے گزشتہ روزضلعی امیرجماعت اسلامی چوہدری انصردھول ایڈووکیٹ کے ہمراہ اسلامک سنٹرگجرات میں جے آئی یوتھ ضلع گجرات کے دفترکافیتہ کاٹ کرافتتاح کیا اس موقع پر جماعت اسلامی گجرات سٹی کے امیراحمد سلطان غزالی سکول نے خصوصی دعا کرائی صدرجے آئی یوتھ ضلع گجرات امیدوارصوبائی اسمبلی ڈاکٹرسید حیدراحسان شاہ ،جے آئی یوتھ گجرات کے سینئرنائب صدر چوہدری محسن شبیروڑائچ ،جماعت اسلامی ضلع گجرات کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری حمزہ سرور،الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع گجرات کے صدرراجہ ساجد شریف، اورراجہ نعیم خاوربھی اس موقع پرموجود تھے
صوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم ،ضلعی امیرانصردھول ایڈووکیٹ نے جے آئی یوتھ کی ٹیم کوبھرپورتنظیمی کارکردگی دکھانے اورعام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایات کیں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطارق سلیم ،چوہدری انصردھول نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں جے آئی یوتھ کے نوجوان اپنے امیدواروں کے لئے مرکزی کردارادا کریںگے