منڈی بہاوالدین میں راؤ عبدالجبار خان صاحب ( ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹ منڈی بہاوالدین ) کا بڑا فیصلہ کیا گیا
مانوچک میں بچے کو کرنٹ لگنے کا واقع پیش آیا تھا مگر واپڈا حکام کی جانب سے بجلی کی تاروں کو نہ ہٹایا جانےکے پیش نظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹ منڈی بہاوالدین راؤ عبدالجبار خان نےتاریخی فیصلہ جار ی کیا
منڈی بہاوالدین کنوزمر کورٹ نے دی گئی سزا کی روبکار ڈسٹرکٹ جیل روانہ کر دی،منڈی بہاوالدین کنزومر کورٹ میں فیصلہ کے موقع پر مذکورہ افسران غیر حاضر تھے
عدالت نے گیپکو کے تینوں افسران میں ایکسین واپڈا پھالیہ نادر علی، ایس ڈی او محمد زمان، لائن سپرنٹنڈنٹ ایوب شامل ہیں
فیصلے میں پھالیہ ایکسین واپڈا و ایس ڈی او مانوچک سب ڈویژن ، لائن سپرنٹینڈنٹ کو دو سال قید و 10 لاکھ روپے جرمانہ کے احکامات جاری کردیے۔ متاثر فریق( درخواست دہندہ) کے وکیل کی فیس بھی واپڈا اہلکار ہی ادا کرینگے