چھٹے نیشنل CERT مقابلے 2022میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر ممبران کو تعریفی اسناد دی
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گجرات عمر اکبر گھمن کی جانب سےکمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے اعزاز میں ریسکیو 1122 اسٹیشن پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میںCERT چیلینج 2022 میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے اور ضلع گجرات کی نمائندگی کرنے والے ممبران (ایمن ظہیر ، نعیمہ زینب، ماہم کبیر ،لاریب اکبر ،تانیس ڈار ،ثنا شمشاد، نمرہ علی،درثمین،سید محمد عابد، سید علی حمزہ ،علی اکبر شاہ،ہاشم رضا،رحمان علی،سید ضرغام عباس ،غضنفر علی ،سید وصی محمد باقر)کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمر اکبر گھمن نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں جو کہ ریسکیو سے فری تربیت حاصل کر کہ ملک پاکستان کو محفوظ بنانے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔