پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ گجرات کے زیر اہتمام کرسچن سٹاف کے ساتھ کرسمَس ملن پارٹی کا انعقاد ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گجرات میں کیا گیا،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر گجرات عمر فاروق نے صلع احمد، اروش وسیم (سنتاکلاز)، وسیم قیصر، مون طارق اور سٹاف کے ساتھ مل کر کرسمَس کیک کاٹا. ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر گجرات عمر فاروق نے شرکاء کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ دنیا میں حضرت عیسٰی کی تعلیمات امن و سلامتی کا درس دیتی ہے اپنے دشمنوں کو معاف کرنا ہی انسانیت ہے. حلیمی کے ساتھ بیت الحم کے اصطبل میں پیدا ہونا. حضرت مریم کی تابعداری ایمان کی مضبوطی اور حقیقت میں کرسمس کی خوشیاں دوسروں کے ساتھ منانا چاہیے آخر میں سنتاکلاز (اروش وسیم) نے تمام شرکاء میں گفٹ تقسیم کیے۔