گجرات ممبر بورڈ آف ریونیو مقبول احمد داولانے کہا ریونیو سے متعلقہ امور میں شہریوں کے مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جائے، ڈیجیٹل گردواری، ریونیو محصولات کے حوالے سے اہداف حاصل کئے جائیں سیٹلمنٹ والے موضع جات کا پراسس 31 مارچ تک مکمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں ڈویژن گجرات کے ریونیو امور کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو محمد اورنگزیب سدھو ، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں سلیمان اکبر اس موقع پر موجود تھے ممبر بورڈ آف ریونیو مقبول احمد نے کہا کہ شہریوں کو ریونیو کے حوالے سے تمام خدمات کی فراہمی احسن انداز سے یقینی بنائی جائے اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لایا جائے ، ایسے تمام موضع جات جہاں سیٹلمنٹ یا کنسولڈیشن کا پراسس چل رہا اس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ڈویژن گجرات میں تمام موضع جات کا پراسس 31 مارچ تک مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس سلسلہ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے، ریونیو ریکارڈ میں شناختی کارڈ کا نمبر اندراج کا عمل مکمل کیاجائے انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران باقاعدگی سے اراضی ریکارڈ سینٹرز کا دورہ کریں اور شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے