گجرات(عمران بھٹی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات شازیہ چیمہ نے تھانہ لاری اڈا کے ایک زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے رفاقت علی سکنہ گوٹریالہ کھاریاں کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے،
عدم ادائیگی کی صورت میں رفاقت کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی جبکہ ملزم کو ایک لاکھ روپے بطور معاوضہ بھی ادا کرنا پڑے گا، جس کی بھی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ سزا بھگتنا ہوگی، استغاثہ کے مطابق رفاقت علی نے 7 ماہ قبل 13 سالہ لڑکے ماجد کے ساتھ زیادتی کی، جس کا مقدمہ تھانہ لاری اڈا میں درج رجسٹر ہوا تھا