ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر66 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا نومبر2022 موبائل فونزکی درآمدات کاحجم 291 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 66 فیصدکم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 857 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔نومبرمیں موبائل فونز کی درآمدات پر65ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 70فیصدکم ہے۔ گزشتہ سال نومبرمیں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 212ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر2 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اکتوبرمیں موبائل فونز کی درآمدات پر66 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جونومبرمیں کم ہوکر65ملین ڈالرہوگیا۔