2023 چند قدم کی دوری پر ہے جس کے لیے ہر شخص دعاگو ہے کہ آنے والے سال کا سورج سب کیلئے خوشیاں اور کامیابیاں لیکر طلوع ہو لیکن کوئی نہیں جانتا کہ آنے والے سال کے اسکرپٹ میں ہمارے لیے کیا لکھا ہے۔
تاہم ماہرین نے ضرور اس حوالے سے پیش گوئی کردی ہے کہ آنے والا سال کن ستاروں کیلئے پیسے اور محبت کے طور پر بدقسمت سال ثابت ہوگا۔
ماہرین نے پیسے اور محبت کے حوالے سے پیش گوئی کیلئے 12 ستاروں میں سے 6 ستاروں کو 2 حصوں میں تقسیم کیا ہے تو آئیے جانتے ہیں کہ وہ 6 ستارے کون سے ہیں۔
پیسے کے حوالے سے 3 بدقسمت ستارے
ماہرین کے مطابق 2023 میں کچھ ستارے ایسے ہیں جو پیسہ جمع کرنے میں ناکام رہیں گے، اس کے بجائے ان ستاروں سے تعلق رکھنے والے افراد ان جگہوں پر پیسہ خرچ کریں گے جو ان کیلئے فائدہ مند نہیں ہوگا۔
ماہرین نے ان تین برجوں کیلئے برج حمل ، برج میزان اور برج دلو کا انتخاب کیا ہے جس کے مطابق 2023 میں یہ تینوں برج پیسے کو اہمیت نہیں دیں گے آئندہ برس زندگی میں ان برجوں کی ترجیحات میں تجربات، سفر ، چھوٹے موٹے ایڈونچرز اور مشاغل شامل ہوں گے جس پر ان برج سے تعلق رکھنے والے سے افراد بے دریغ پیسہ خرچ کریں گے۔
ماہرین کے مطابق تینوں ستاروں میں برج دلو تبدیلیوں کو برقرار نہ رکھنے کے سبب سب سے زیادہ بدقسمت ستارہ ثابت ہوگا، برج دلو سے تعلق رکھنے والے اس برس نئی ملازمت کی تلاش میں رہیں گے، ساتھ ہی دوستوں سے قرض کی تلاش میں رہیں گے۔
محبت کے حوالے سے 3 بدقسمت ستارے
ماہرین نے آئندہ برس محبت کے حوالے سے بدقسمت برجوں میں برج جوزا، برج جدی اور برج حمل کا انتخاب کیا ہے، 2023 میں انہیں پیار اور غیر مشروط محبت حاصل کرنے کے لیے زیادہ کوشش کرنی پڑے گی۔
ماہرین کے مطابق اس فہرست میں پہلا نمبر برج حمل سے تعلق رکھنے والے افراد کا ہے جو اپنی خود خیالی کے باعث محبت کے حوالے سے مشکلات کا شکار رہیں گے، برج حمل سے تعلق رکھنے والے افراد یا تو کسی سے پرجوش محبت نہیں کرپائیں گے یا پھر اگر کریں گے تو کسی ایسے شخص سے جنہیں ان کے جذبات کی ضرورت نہیں ہوگی، یہی نہیں برج حمل سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی خود خیالی کے باعث درست پارٹنر منتخب کرنے میں بھی مشکلات پیش آئیں گی۔