قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ کپتانی جانے کا کوئی پریشر نہیں، اللہ یہاں تک لایا ہے آگے لے کر جائے گا، مجھے اپنی ٹیم پر یقین ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے، ہمارا فوکس نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں کامیابی حاصل کرنا ہے۔
بابراعظم نے کہا کراچی کی پچ اچھی لگ رہی ہے، امید ہے اچھا کھیل پیش کرینگے، مانتاہوں ہم انگلینڈ سے ہارے ہیں مگرہم کم بیگ کریں گے، گزشتہ سیریز میں ہم سے کافی غلطیاں ہوٸیں۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کاسپورٹ کررہے ہیں تو اس میں کیا برا ہے؟ صرف مجھے نہیں بلکہ پوری ٹیم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتی ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ ہماری بیٹنگ ہماری اسٹرینتھ ہے، بولرز کا فٹ ہونا بھی خوش آٸند ہے، جو ٹیم کےلیے بہتر ہوگا وہی ٹیم سلیکٹ کریں گے۔
بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئنگ الیون کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا، سیلکٹرز سےایک اورمیٹنگ کرنی ہے جس کے بعد فائنل الیون کا فیصلہ ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ تین چاردن میں کافی چیزیں تبدیل ہوٸی ہیں، بطور پروفیشنل آپ کو ان چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، گزشتہ روز3 کھلاڑی میری مشاورت سے اسکواڈ میں شامل ہوئے، باہر بیٹھ کرچیزیں آسان لگتی ہے لیکن گراٶنڈ میں مختلف ہوتی ہیں۔