پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت اور قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہونیوالے پہلے ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت اور قیمتوں کا اعلان کردیا۔
کراچی ٹیسٹ کیلئے وی آئی پی ٹکٹوں کی قیمت 500 روپے جبکہ پریمیئم کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق کراچی ٹیسٹ کیلئے فرسٹ کلاس ٹکٹ 250 روپے اور جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 150 روپے میں دستیاب ہوگا۔
یاد رہے پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔