دسمبر کے اختتام پر شروع ہونے والی بھل صفائی مہم کے ساتھ ہی ملک میں بجلی کی پیداوار میں واضح کمی ہو گئی ،حکام کے مطابق بجلی شارٹفال کے باعث دو سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا آغاز کر دیا گیا ، ترجمان آئیسکو نے پن بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث دوگھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اورصورتحال بہتر ہونے پر بجلی بلاتعطل فراہمی بحال کردی جائے گی