کراچی میں جاری پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 86 رنز اسکور کیے ۔سرفراز احمد نے اننگز کے دوران 9 چوکے بھی لگائے ۔
اتنے لمبے عرصے بعد سرفراز احمد کو قومی ٹیم میں کھیلتے دیکھ کر مداحوں نے خوب سراہا۔
نئی سلیکشن کمیٹی کے آنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد پلیئنگ الیون میں شامل ہوئے ہیں۔
اس طرح کراچی میں جاری یہ ٹیسٹ میچ سرفراز کے کیرئیر کا 50 واں میچ بھی ہے۔
میچ کے اختتام پر سرفراز احمد کا کہنا تھا اتنے لمبے عرصے بعد ٹیم میں کھیلتے ہوئے بہت نروس ہورہا تھا لیکن بابر اعظم نے حوصلہ دیا اور ہمت بندھائی۔
بابر اعظم اور سرفراز احمد نے پانچویں وکٹ پر 196 رنز کی شراکت داری قائم کی۔