قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
کپتان بابر اعظم نے پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اور اچھی اننگز کھیلتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔
جس میں کپتان بابر اعظم نےایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
وہیں انہوں نے "کلینڈر آف دی ائیر” میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چھکا لگا کر اپنی 9ویں سینچری مکمل کی ، اس سال انہوں نے 25ویں بار انٹرنیشنل میچز میں 50 پلس رنز بنائے ۔ انہوں نے 7انٹرنیشل سنچریاں اور 18 نصف سینچریاں سکور کیں ۔ اسی میچ میں وہ سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے ، اس سے پہلے یہ ریکارڈ محمد یوسف کے پاس تھا۔