سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے نجم سیٹھی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی صرف چودھرا ہٹ قائم کرنے آئے ہیں انکا کرکٹ سے کو ئی لینا دینا نہیں ۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا یہ کرکٹرز کی فیلڈ ہے یہاں باہر سے لوگ آکر حملہ کرتے ہیں اور ایک بندے کو لانے کے لئے پوری کو نسٹی ٹیوشن تبدیل کردی جاتی ہے پوری دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا۔
نجم سیٹھی نے کبھی کرکٹ بیٹ تک نہیں اٹھایا انہیں چیئرمین بنا دیا گیا ۔
ساتھ ہی سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کے بارے میں بھی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہوئی ہے سیزن کے درمیان میں جب باہر سے ٹیمیں آرہی ہیں۔ اُنھیں بھی تبدیل کردیا گیا۔
نجم سیٹھی کے ٹوئیٹ کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ رات کو سوا دو بجے وہ ٹوئیٹ کرتے ہیں کہ رمیز راجہ چلا گیا مجھے مبارک باد دو۔ انہیں لگتا ہے
یہ کرکٹ کے مسیحا ہیں جبکہ یہ کرکٹ کی ایڈوانسمنٹ کے لئے کچھ نہیں کر سکتے ۔ جس طریقے سے یہ آئے ہیں اس سے کرکٹ صرف برباد ہوگی۔