گوجرانوالہ کے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ میں بازار میں 18 سالہ شہروز نامی پیر کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ،پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ملزمان نے مقتول پیر کو دوکان سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا،
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے، شہروز نامی پیر کے پا س دور دراز سے خواتین دم درود کروانے آتی تھی شمیم بی بی کے بیٹوں نے اپنی والدہ کو دم کرنے سے منا کرنے کے باوجودشہروز نے دم کیا جس کی بناء پرخاتوں کے بیٹوں نے فائرنگ کر ڈالی فائرنگ سے مقتول شہروز جابحق ہو گیا
ایس ایچ او قلعہ دیدار سنگھ عارف خان کا کہنا ہے ملزمان کی شناخت موٹرسائیکل سے ہوگئی ہے جبکہ ملزمان کی ماں کوحراست میں لیا گیا ہے