پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم کیجانب سے جہاں شدید سردی کے باعث صوبہ بھر میں سکولز کی چھٹیاں 2 جنوری 2023 سے بڑھا کر 8 جنوری 2023 تک کر دی گئی ہیں وہیں دوسری جانب یونیورسٹی آف گجرات کے تمام سب کیمپسز کو رات گئے اچانک ایک اعلامیہ کے ذریعے آج 28 دسمبر سے انہیں کھولنے اور کلاسز کا دوبارہ آغاز کرنے کیلئے فیکلٹی کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق ADP اور انٹرمیڈیٹ کلاسز کے تمام فیکلٹی ممبران اور طلباء آج سے حاضری یقینی بناکر کلاسز کا آغاز کرینگے۔