نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں چائے کے وقفہ پر نیوزی لینڈ نے 100 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنائے ہیں۔ کھانے کے وقفے کے بعد ہینری نکولس زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور 80.2 اوورز میں مجموعی اسکور 272 پرنعمان کی نچلی گیند کو کھیل نہ سکے اور کلین بولڈ ہوگئے۔
انہوں نے 32 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے22 رنز بنائے۔ 94.4 اوورز میں جب اسکور 337 رنز پر پہنچا تو چائے کے وقفے سے کچھ دیر قبل ڈیری مچل بھی42 رنز بناکرابرار احمد کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے،
انہوں نے اپنی اننگز میں 47گیندوں پر 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کین ویلیم سن اور ڈیری مچل کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 65 رنز بنے۔ چائے کے وقفہ پر نیوزی لینڈ نے 100 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنائے ہیں۔ کین ویلین سن 66 اوروکٹ کیپر ٹام بلینڈل 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ابراراحمد اور نعمان علی نے2۔2کٹیں حاصل کیں۔