مِکی آرتھر کی ٹیم میں واپسی کی خبر پر وہاب ریاض نے اپنی ٹیم میں واپسی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مکی آرتھر فٹنس کے معاملے میں بہت سخت ہیں میں اگر فٹنس ٹیسٹ پاس کروں تو اُمید ہے اُنھیں مجھے ٹیم میں واپس لانے پر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
وہاب ریاض کا اس سے پہلے اپنے ساتھی کرکٹر محمد
عامر کے بارے میں بھی کہنا تھا کہ ہمارے پاس شاہین آفریدی حارث رئوف جیسے ورلڈ کلاس بولرز موجود ہیں لیکن اب بھی ٹیم میں جگہیں خالی ہیں جس کے لیے وسیم جونئیر، دھانی ، نسیم شاہ ، حسن علی کے نام موجود ہیں تو انکے ساتھ اُمید ہے کہ محمد عامر بھی کم بیک کرے۔