قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے کراچی ٹیسٹ میں فلو کی وجہ سے کپتانی نہیں کر رہے اور سرفراز احمد کو اُن کی جگہ عارضی کپتانی سونپ دی گئی۔
سرفراز احمد کی تین سال کے عرصے بعد کرکٹ میں واپسی ہوئی اور آج کپتانی کرتے ہوئے بھی دکھائی دئیے۔ جسکو انکے مداحوں نے خوب سراہا۔
کپتان بابر اعظم فلو میں بہتری آنے کے بعد فیلڈ میں آ ئے جبکہ سلمان علی آغا فلو کےباعث فیلڈنگ نہیں کررہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم فلو کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھانے کے وقفے تک فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے، ان کی جگہ سرفراز احمد نے کپتانی کے فرائض انجام دیے۔
محمد رضوان کا نام بھی عارضی کپتانی کے لئے زیر غور تھا کیونکہ محمد رضوان پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں لیکن وہ اس ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں البتہ اسکواڈ کا حصہ ضرور ہیں لیکن آئی سی سی قانون کے مطابق 12 واں کھلاڑی فیلڈ میں کپتانی نہیں کر سکتا۔
لہذا میچ ریفری اور امپائرز کی مداخلت کے بعد محمد رضوان کو کپتانی سے روک دیا گیا، جس کے بعد کپتانی سرفراز احمد نے کی۔
بعد ازاں بابر اعظم 81ویں اوور میں طبیت میں بہتری کے بعد دوبارہ میدان میں آگئے اور کپتانی سنبھال لی ۔