پی سی بی نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے خلاف الزامات کی تردید کی ہے۔
سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے نئی آنے والی کرکٹ مینجمنٹ پر شدید تنقید کی تھی اُنکا کہنا تھا انکے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے اور پوری پلاننگ کے ساتھ انہیں ہٹایا گیا ۔
پی سی بی نے رمیز راجہ کے الزامات پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا رمیز راجہ کے ان الزامات کا مقصد صرف اور صرف نجم سیٹھی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے انکے کسی بھی بیان میں کوئی صداقت نہیں۔
پی سی بی کا مزید کہنا تھا رمیز راجہ کا اپنے اور نجم سیٹھی کے معاوضوں کا موازنہ کرنا انتہائی غلط اور گمراہ کن ہے۔
پی سی بی کے مطابق نجم سیٹھی نے متعدد یو اے ای دوروں کے باوجود کبھی پی ایس ایل الاؤ نس تک وصول نہیں کیا ۔