اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں، سعودی عرب کے ساتھ تین ارب ڈالر کے حصول کے لیے اورچین سے بھی 3 ارب ڈالر کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، پاکستان بیرونی ادائیگیوں کی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سالانہ تعطیلات چل رہی ہیں، ہم ان کے حکام سے رابطے میں ہیں، وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف حکام سے ڈونرز کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوگی، یہ کانفرنس 9 جنوری کو جنیوا میں ہورہی ہے۔