وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم 31 دسمبر کوختم ہو گی۔ یکم جنوری سے پاکستان میں غیر قانونی قیام کرنے والے غیرملکیوں سےجرمانہ وصول کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ غیر ملکی جن کے پاکستان میں غیر قانونی قیام کو ایک سال کا عرصہ ہوچکا ہے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا جائے گا۔