ایس ڈی او واپڈاہ سب ڈویژن شاہ فہد کا ٹیم کے ہمراہ محلہ رحمت آباد میں بجلی چوری کےحوالے سے علاقے کا دورہ کیا دوران دورہ لائن سپرڈنینڈنٹ محمد نعیم ، طارق شاہ سمیت لائن مین ہمراہ موجود تھے
ایس ڈی او واپڈاہ سب ڈویژن شاہ فہد کا کہنا ہے چیف ایگزیکٹو اور ایکسین واپڈاہ کی ہدایت پر علاقوں کا وزٹ معمول بنا رکھا ہے بجلی چوری کے حوالے سے اب تک سترہ لاکھ ساٹھ ہزار کی ریکوری کی جا چکی ہے اور متعدد ایف آئ آر درج کروائی جا چکیں ہیں
ایس ڈی او واپڈا کا مزید کہنا ہے واپڈا کی پوری ٹیم محنت سے کام کر رہی ہے انشاء اللہ محکمہ کی مضبوطی اور عوام کی فلاح کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ عوام کا تعاون بھی اپنی مثال آپ ہے