مسلم لیگ (ن) کا ٹرین قافلہ کراچی سے حیدر آباد پہنچ گیا، اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔
حیدر آباد میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور ن لیگی رہنما بشیر میمن نے اظہار خیال کیا۔
محمد زبیر نے کہا کہ کارکنان کی تعداد توقعات سے 5 گنا زیادہ ہے، ٹرین میں جگہ نہیں، اب ہم اگلے اسٹیشنوں پر نہیں رُک پائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں پوری قوت سے میدان میں اترے گی۔
بشیر میمن نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کرے گا۔