مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی پرواز میں سفر کرنے والوں کی فہرست سب تک نیوز نے حاصل کرلی۔
دبئی سے 21 اکتوبر کی صبح 9 بجے پاکستان جانے والی امید پاکستان پرواز میں 145 مسافر سوار ہوں گے۔
نواز شریف کے ساتھ پرواز میں موجود اہم افراد میں سینیٹر عرفان صدیقی، میاں ناصر جنجوعہ، ڈاکٹر عدنان خان، زبیر گل، کریم یوسف شامل ہیں۔
ن لیگی قائد کے ساتھ پرواز میں چوہدری انصر محمود، افضال بھٹی، محمد شکور، اقبال سندھو، میاں ہارون، راجا ساجد اور ڈاکٹر اشرف چوہان بھی موجود ہوں گے۔
امید پاکستان پرواز کے ذریعے خرم رشید، راشد ہاشمی، اشتیاق فرید، امجد ملک، محمد عمران، نعمان لطیف، ملک شہزاد، محمد یوسف بھی پاکستان آئیں گے۔
نواز شریف کے ساتھ پرواز میں موجود افراد میں عمران نذیر، ملک شاکر، عبدالخالق، محمد اصغر، شہزاد احمد، ساجد نواز، خالد محمود، محمد حسین، ملک شاہد، ملک فتح، سلیمان سکندر کے نام بھی شامل ہیں۔
ن لیگی قائد کے ساتھ پرواز میں ظہور اقبال، محمد علی، فیصل سعید، محمد ابولفضل، عبدالطیف، اسد ایاز، سہیل اختر، راجا عبدالرزاق، وہاب قاسم اور ثاقب محمود بھی شامل ہوں گے۔
فہرست میں شامل افراد کو پرواز کی روانگی سے 3 گھنٹے قبل ائیر پورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔