پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت کے بعد رہائی ہوئی تھی۔ پولیس نے رہائی کے فوراً بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا۔
پولیس پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو قیدیوں کی گاڑی میں لے کر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوگئی۔ انہیں دوسری بار رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صنم جاوید اور دیگر خواتین جناح ہاؤس حملہ کیس میں قید رہی ہیں۔