امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
جماعتِ اسلامی نے کراچی کے علاقے صدر میں مسجد خضر کے باہر فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کے مسلمانوں کے لیے فنڈنگ بھی کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں پانی بجلی بند ہے، وہاں اسپتال تک محفوظ نہیں، اسرائیل فلسطین میں ظلم کی انتہا کر رہا ہے لیکن کسی کو غیرت نہیں آ رہی۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں، ہم حماس کے غیور مجاہدین کے ساتھ کھڑے ہیں۔