نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے دورۂ چین کے دوران اورومچی کی تاریخی یینگ ہینگ گرینڈ بازار مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعظم نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ آج جمعے کی نماز چین کے صوبے شنجیانگ کے شہر اورومچی کی تاریخی مسجد میں ادا کرنے کا موقع ملا۔
وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملک، قوم و امتِ مسلمہ کی ترقی و خوش حالی اور غزہ کے مظلوم لوگوں کے حق میں خصوصی دعا کی۔