نائجیریا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر بیلو ابیوے نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نائجیریا کے ہائی کمشنر نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے الوداعی ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق نیول چیف اور نائجیریا ہائی کمشنر نے ملاقات کے دوران خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق نیول چیف نے دونوں ممالک کے بحری تعلقات کے فروغ کے لیے سبکدوش ہائی کمشنر کی کوششوں کو سراہا۔
ملاقات کے دوران نائجیریا کے ہائی کمشنر نے بھی خطے میں امن واستحکام یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔