نگراں وفاقی حکومت نے آئی ٹی ایکسپورٹ کے ذریعے 10 ارب ڈالرز حاصل کرنے کا ہدف طے کر لیا۔
وفاقی کابینہ نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے 19 رکنی بورڈ آف گورنرز کی منظوری دے دی۔
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بورڈ آف گورنرز کے صدر اور نجی شعبے سے 8 ماہرین کو ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
نگراں وزیرِ اعظم کے مشیر احد چیمہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی نے ممبران منںتخب کیے۔
ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلان ڈویژن اور چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز بورڈ ممبران تعینات کیے گئے ہیں۔
وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن، آئی ٹی، خزانہ، سائنس و ٹیکنالوجی، فوڈ اور چیئرمین ایف بی آر کی بھی بطور ممبر کمیٹی تعیناتی کی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے عصمت گل خٹک کو ڈی جی پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
گریڈ 21 کی آفیسر عصمت گل خٹک کو 3 ماہ کے لیے ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے تعینات کیا گیا ہے۔