مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی دبئی سے پاکستان روانگی کا وقت فائنل ہو گیا۔
نواز شریف کی پرواز دبئی کے مقامی وقت کے مطابق ٹرمینل 2 سےصبح 9 بجے روانہ ہو گی اور وہ کل دوپہر اسلام آباد پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کے شعبۂ ایئر ٹرانسپورٹ نے نوازشریف کے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔
چارٹر طیارے کو فضائی حدود کے استعمال، اسلام آباد اور لاہور میں لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سی اے اے سے چارٹر طیارہ کمپنی نے اجازت طلب کی تھی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے فلائٹ ’امیدِ پاکستان‘ کی تیاری آخری مرحلے میں ہے، اس ضمن میں فلائٹ منتظمین اور مسلم لیگ ن نے ہدایات نامہ جاری کر دیا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ تمام مسافر ایئر لائن اور ایئر پورٹ قواعد کی پاسداری کریں۔
منتظمین کا تاخیر نہ کرنے کی ہدایت
منتظمین نے مسافروں کو 4 گھنٹے پہلے چیک اِن کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاخیر کرنے والوں کی جگہ دیگر خواہش مند مسافروں کو بورڈنگ پاس دیا جا سکتا ہے۔
فلائٹ منتظمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ خوش حال پاکستان کی جانب سفر کا حصّہ بننے کے منتظر ہیں۔