بالی ووڈ کی اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہا ہے کہ اگر وہ غزہ میں پیدا ہوتیں تو وہ اپنے بچے کو کیسے محفوظ رکھتیں۔
انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں شیئر کی ہے۔ 35 سالہ اداکارہ سوارا بھاسکر جن کی اس سال فروری میں بھارتی شہریت کے قانون میں تبدیلی کے خلاف متحرک اور سرگرم رہنما فہد خان سے شادی ہوئی اور گزشتہ ماہ ان کے ہاں بیٹی رابعہ کی ولادت ہوئی ہے۔
جمعہ کو سوارا بھاسکر نے انسٹا گرام پر اپنے طویل نوٹ میں غزہ کے بچوں سے ہمدردی کا اظہار کیا جو کہ قید آسمان تلے روز موت کا شکار ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اگر میں غزہ میں پیدا ہوتی تو میں اپنی بیٹی رابعہ کی کس طرح حفاظت کرتی، میں دعا کرتی ہوں کہ مجھے کبھی ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے جس کا کہ غزہ کے بچوں کو سامنا ہے۔
اس موقع پر سوارا نے اپنی اور رابعہ کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ رابعہ کو اپنے بازو میں لیے ایک کرسی پر بیٹھی ہیں۔
انہوں نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ اسپتالوں میں بچوں پر، ریلیف شیلٹرز اور عبادت گاہوں کو بلا کسی روک ٹوک کے بڑی طاقتوں کی اجازت سے بمباری کا نشانہ بنانا یہ اشارہ دیتا ہے کہ ہم کس تاریک اور برے وقت میں زندہ ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ وہ غزہ کے بچوں کو مزید تکلیف اور موت سے بچائے، کیونکہ دنیا تو انہیں نہیں بچائے گی۔